قوم بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے: حافظ سعید

Nov 29, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ۔کھوئی رٹہ سے نیلم ویلی تک مسلسل فائرنگ سے ہزاروں خاندان نکل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ لاہور سے10ٹرکوں پر مشتمل 80لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کر دیا۔3ہزار خاندانوں کیلئے ایک ماہ کا راشن، گرم کپڑے، خیمے اور بستر شامل ہیں۔ ملک بھر کے دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں بھجوائی جارہی ہیں۔ پاکستانی قوم بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔ سردی بڑھنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا۔ متاثرین کو فی الفورخیمے، گرم کپڑے، بستر اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ نکل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندانوں کیلئے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد سعید نے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے امدادی رضاکاروں کے ہمراہ سامان کا جائزہ بھی لیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔کشمیری اپنی آزادی کے لئے سب کچھ قربان کر چکے ہیں۔طلباءنے امتحانات دینے سے انکار کر دیا۔ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے،دکانیں ومارکیٹیں بند،کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔پوری حریت قیادت نظربند ہے۔بی جے پی مسلسل تشدد کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ بھارت نے تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے کھوئی رٹہ اور ہجیرہ سے لیکر پوری کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔شہری آبادیوں پر فائرنگ سے کئی افراد شہید ہوئے اور ہزاروں افراد نکل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے بھمبراور نیلم ویلی سے لیکر سینکڑوں کلومیٹر تک کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوںمیں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کی طرح ملک بھر کے دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جارہا ہے۔میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ آلو پیاز کی تجارت بند کرے اور چکوٹھی کے راستہ بھجوائے جانے والے ٹرکوں میں سامان بھر کر کشمیریوں کی مدد کیلئے بھجوایا جائے۔جنرل راحیل شریف نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس حوالہ سے انتہائی جرا¿تمندانہ کردار اد اکیا ۔ میں سمجھتاہوں کہ یہ پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ نئے آرمی چیف بھی اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی مدد کریں گے اور تحریک آزادی کشمیر جلد ان شاءاللہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔
حافظ سعید

مزیدخبریں