49واں یوم تاسیس، پی پی نے 7 روزہ تقریبات کی تیاری کرلی، شیڈول جاری

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریبات کل سے لاہور میں شروع ہونگی۔ سات روزہ تقریبات کا مکمل شیڈول تیارکرلیا ہے۔ تقریبات 30 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ قیادت نے پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدیداروں کو آج شام تک لاہور پہنچنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری بھی آج دبئی سے لاہور پہنچ جائیں گے اور آئندہ 7 روز لاہور میں رہیں گے۔ دوسرے صوبوں سے آنے والے رہنماﺅں نے بحریہ ٹاﺅن کے قریب ہوٹلوں میں بکنگ کرانا شروع کردی ہے۔ جبکہ اکثر رہنما لاہور میں اپنے دوستوں، پارٹی رہنماﺅں کے گھروں میں قیام کریں گے۔ 30 نومبر یوم تاسیس کے پہلے فنکشن میں کیک کاٹا جائے گا اور پارٹی کے ساتھ جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے شہداءکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یکم دسمبر کو بلاول ورکرز سے خطاب کریں گے۔ 2 دسمبر کو سینئر رہنماﺅں سے صوبائی سطح کے مسائل پر مشاورت ہوگی۔ 3 دسمبر کو پارٹی کو مختلف صوبوں میں درپیش مسائل زیر غور آئیں گے اور شکایات بھی سنی جائیں گی۔ 4 دسمبر کو مشکلات پر ضوابط کار اور پیپلز پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ 5 دسمبر کو شام موسیقی اور 6 دسمبر کو ورکرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔
پی پی تقریبات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...