لاہور (کلچرل رپورٹر) خواجہ سرا کمیونٹی کے ڈیڑھ سو افراد نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک جلوس نکالا۔ جلوس کے اختتام پر خواجہ سرا کمیونٹی کے سرگرم رکن عاشی جان اور نیلی رانا نے کہا کہ حکومت ہماری کمیونٹی کو نوکریاں فراہم کرے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی طرف سے خواجہ سرا¶ں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کر دیا جائے، سا¶نڈ سسٹم کی پابندی کو ختم کیا جائے، پنجاب پولیس سے تحفظ فراہم کیا جائے، نادرا حکام نے شناختی کارڈ بنوانے کےلئے میڈیکل مانگے ہیں، میڈیکل کی شرط ختم کی جائے۔ ہمیں انسانی حقوق دیئے جائیں۔
خواجہ سرا/ اجلاس