شاہ پور صدر/ خانیوال (نامہ نگار+ آن لائن) شاہ پور اور رشتہ کے تنازع پر گھر میں گھیس کر لڑکی پر کیمیکل ڈال دیا جبکہ خانیوال میں زیادتی کی کوشش پر لڑکی نے لڑکے پر ابلتا ہوا گھی پھینک دیا۔ قصبہ بکھر بار میں رات کو تین مسلح افراد اظہر ، عنصر اور ایک نامعلوم شخص محمد یعقوب کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے اور اس کی بیٹی طاہرہ بتول کو اغواءکرنے کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر ملزمان نے اس کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا ۔ جس سے لڑکی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔´ لڑکی کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی بعد ازاں اسے سرگودہا ریفر کر دیا گیا ۔ اغواءکی کوشش رشتہ نہ دینے کا تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ خانیوال میں ایک لڑکی نے لڑکے پر ابلتا ہوا گھی پھینک دیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خانیوال کے نواحی گا¶ں میں لڑکی ثناءمسیح نے کاشف نامی لڑکے پرابلتا ہوا گھی پھینک دیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔کاشف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ کاشف نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر طیش میں آکر ابلتا ہوا گھی پھینک دیا۔
ابلتا گھی