فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر دیور نے سر میں اینٹ مار کر بھابی کو قتل کردیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر دیور نے سر میں اینٹ مار کر بھابی کو قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک نمبر44گ۔ ب میں مدثر نے مشتعل ہوکر اپنی بھابھی ثمرین بی بی کو سر میں اینٹ مار کر قتل کر دیا تھا، قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔ جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سعید آباد گلی نمبر3 میں ملزموں راشد وغیرہ نے گلی میں جانے والی خاتون سے چھیڑخانی کی تو گلی میں کھڑے نوجوان عاصم نے انہیں منع کیا جس پر ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر عاصم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئی تھی۔ پولیس نے راشد وحید اور منا وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
فیصل آباد/ قتل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...