حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی‘ اپوزیشن چھا گئی‘ ماں بیٹی میں دلچسپ مکالمہ

پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنیوالی جماعت مسلم لیگ (ن) کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی میں پیر کی شب پانامہ سمیت تمام آف شور کمپنیوں ،کک بیکس،ہر قسم کی بد عنوانیوں اور بھاری قرضوں کی معافی کی تحقیقات کے لیے حکومت کے ’’پاکستان انکوائری کمیشنز بل 2016ئ￿ ‘‘ منظور نہ نہ کرا سکی یہ دوسری بار ہوا جمعرات کو بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث بل موخر کر دیا گیا۔ حکومت کو اس بات کا خدشہ تھا کہ ارکان اسمبلی کی اکثریت اپنے حلقوں میں چلی جائے گی اپوزیشن بل منظور نہیں ہونے دے گی جب کہ پیر کے اجلاس کے لئے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو ہر قیمت پر اجلاس میں پہنچنے کا پیغام دیا گیا لیکن قانون سازی میں عدم دلچسپی لینے والے حکومتی ارکان ایک بار حکومت کو شرمندگی کے’’ غار‘‘ میں دھکیل دیا انہیں اس بات کا ذرا بھر بھی احساس نہیں کہ ان کی ایوان میں غیر حاضری حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث بنے گی لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے حکومتی ارکان کی ’’ سیاسی لغت‘‘ میں ’’شرمندگی‘‘ اور’’ خفت ‘‘نام کی کوئی چیز نہیں انہیں اس بات کا بھی احساس نہیں ان کی وجہ سے بار بار حکومت کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ایوان میں حاضری لگوا کراٹھ کر چلے جانے والے ارکان کی غیر حاضری لگا دینی چاہیئے اور ان کی چھٹی کی درخواست بغیر تنخواہ منظور نہیں کی جانی چاہیئے۔ ایوان میں کورم پورا نہ ہونے ایک وجہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرائ￿ کی ایوان میں عدم شرکت ہے جب ایوان میں حکومتی ارکان کا ’’ کپتان‘‘ ہی نہیں آئے گا تو اس کی ٹیم بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔ وزیر اعظم، یوسف رضا گیلانی کی طرح پارلیمنٹ کو کچھ وقت دیں تو اپوزیشن کو حکومت شرمندہ کرنے میں کامیابی نہیں ہوگی۔ اپوزیشن جماعتیں بل کی مجلس قائمہ سے مقررہ مدت میںمنظور نہ ہونے کی صورت میں آرڈیننس کا سہارا لینے پر احتجاجاً واک آ?ٹ کر گئیں ایوان میں انکم ٹیکس کے پانچ ویں ترمیمی آرڈیننس کو بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی قومی اسمبلی کی رکن طاہرہ اورنگ زیب اور ان کی صاحبزادی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے مریم اورنگ زیب کے درمیان توجہ دلا? نوٹس کا جواب دیا طاہرہ اورنگ زیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی توجہ تین ٹی وی ڈراموں کی ملک میں طلاق کے تناسب کو فروغ دینے والی نوعیت سے متعلق مبذول کرائی سینئر پارلیمنٹرین طاہرہ اورنگ زیب کی ہونہار صاحبزادی مریم اورنگزیب نے عمدہ طریقے سے جوابات دئیے سپیر اس صورت حال کو انجوائے کرتے رہے اور سونوں سے ان کے درمیان رشتہ کے بارے میں استفسار کیا مریم اورنگ زیب نے آگاہ کیا ہے کہ سماجی اور معاشرتی اقدامات کے منافی پروگرامات و ڈراموں کو بند کرنے کیلئے ٹی وی چینلز کو نوٹسز بھیج دئیے گئے ہیں۔ میڈیا کے اداروں میں ادارتی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ ادارتی کمیٹی کی اجازت کے بغیر کوئی مواد نشر نہیں ہونا چاہیے۔توجہ دلا? نوٹس طاہرہ اورنگزیب کے علاوہ سیمامحی الدین جمیلی ،بیگم طاہرہ بخاری اور آسیہ نازتنولی کا تھا۔ آسیہ ناز تنولی مریم اورنگزیب کی صلاحیتوں کا اعتراف کیاقومی اسمبلی میں پیر کو وقفہ سوالات کے دوران آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کے علاج معالجہ کے بعد لندن سے خصوصی چارٹر طیارہ سے واپس لانے کیلیے دو کروڑ 97 لاکھ 68 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 14 اگست 2017ئ￿ سے آپریشنل ہو جائے گا۔
پارلیمنٹ ڈائری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...