اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف 24 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ”آڑ“ میں پارلیمنٹ میں واپس آنے کا ”اصولی“ فیصلہ کر لیا ہے جب آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے قانون و انصاف سے منظور ہو کر ایوان میں لائی جائے گی اس وقت تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آ جائے گی۔ سردست تحریک انصاف نے مجالس قائمہ کے اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینیٹ میں پہلے ہی تحریک انصاف کے ارکان شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما¶ں کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں میں 24 ویں ترمیم بل کی مخالفت کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما¶ں نے تحریک انصاف کو آئینی ترمیم کی مخالفت پر آمادہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف جلد پارلیمنٹ میں واپس آنے کا اعلان کر دے گی۔
پی ٹی آئی