کویت امریکہ سے جدید ایف اے 18 سپرہورنٹ لڑاکا طیارے خریدے گا

کویت سٹی (اے ایف پی) کویت امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ایف اے 18 سپر ہورنٹس لڑاکا طیارے خریدے گا۔ ریاستی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق یہ بات وزارت دفاع میں آچرمنٹ اور پروکیورمنٹ کے سربراہ نے بتائی۔ ڈیل کی مالیت 15 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ میجر جنرل لافی العظیمی نے بتایا معاہدے میں یہ شرط شامل ہے طیارے فراہم کرنیوالا ملک پرانے ہورنٹ لڑاکا طیارے کویت سے دوبارہ خرید لے گا۔ کویتی پارلیمینٹ نے مارچ میں طیاروں کی خریداری کیلئے اضافی 15 کروڑ ڈالر پیشگی رقم ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ شام، عراق میں فوجی مہم میں کویت امریکہ کا اتحادی ہے۔

ای پیپر دی نیشن