لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے برٹش ہاﺅس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر شافع حسین، عمران چودھری اور میاں قمر زمان بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیری عوام کے دل بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں کشمیر کاز کیلئے خدمات پرلارڈ نذیر احمد کی تعریف کی۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کشمیر کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بجائے وزیراعظم بیرون ملک سیرسپاٹے کررہے ہیں۔ نواز شریف کو چاہئے تھا کہ بھارتی گولہ باری سے جو پاکستانی شہید ہوئے، ان کے اہل خانہ سے ملتے۔ مجھے لگتا ہے کہ حکمران کشمیر کے معاملے میں سنجیدہ نہیں۔
شجاعت
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں: شجاعت
Nov 29, 2016