لاہور ، فیروزوالہ (نامہ نگار) ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے نوجوان ہلاک جبکہ اسکا دوست شدےدزخمی ہو گےا۔ لاری اڈاکے علاقہ مےں آزادی انٹرچینج کے قرےب بلال گنج کا 22 سالہ زین شوکت اپنے دوست ذےشان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ون وےلنگ کرتا جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتےجے مےں دونوں دوست نےچے گر گئے۔ سر مےں شدید چوٹ لگنے سے زےن شوکت موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسکا دوست ذےشان شدےد زخمی ہوگےا۔ علاوہ ازیں کوٹ عبدالمالک کے قریب کوسٹر ویگن بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چچا بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ ون وے کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔ چک 140/ آر بی سانگلہ کا جمیل اپنے بھتیجے احمد سکندر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور آرہا تھا کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالی ویگن نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں چچا بھتیجا شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
حادثات
ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، نوجوان ہلاک، دوست زخمی
Nov 29, 2016