جوڈیشل کمشن ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ججو ں کو مستقل کرنے کی سفارش ،4نام مسترد

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایک جج کی تعیناتی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے 5ایڈیشنل ججز کو تعینات کرنے کے معاملے پر غور کےا گےا ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں خیل نے دو ججز اور تین وکلاءکے نام کمیشن کو ارسال کئے تھے۔ کمیشن نے اتفاق رائے سے محمد ایوب مروت کو پشاور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب مینگل کو مستقل کرنے کی سفارش کردی ۔ چارناموں کو مسترد کردےا گےا ۔ مذکورہ سفارشات پر مبنی سمری پارلیمانی کمیٹی کی منظور ی کے بعد صدر سے حتمی منظوری کے لئے بھیجی جائے گی ۔
جوڈیشل کمشن

ای پیپر دی نیشن