چینلز کو تفریحی پروگراموں میں خیال رکھنا چاہئے معاشرے پر منفی اثرات نہ ہوں: مریم اورنگ زیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز کو اپنے تفریحی پروگراموں میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے اس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں‘ خبروں اور تفریحی پروگراموں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں طاہرہ اورنگزیب کے نجی ٹی وی چینلز کے تین ڈراموں کی وجہ سے ملک میں طلاق کی شرح میں اضافہ سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم کی اس حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں اور پیمرا اپنا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نیشنل آرٹسٹ کنونشن کے ذریعے تفریحی پروگراموں کو بہتر بنانے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کریگی۔
مریم اورنگ زیب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...