سعید الزماں صدیقی گورنر بننے کے اہل نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک عام شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا آئین کی رو سے سابق چیف جسٹس رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا لہٰذا سعید الزماں صدیقی رکن قومی اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں اور جو شخص رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا، اسے گورنر کیسے تعینات کیا جاسکتا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا گورنر سندھ کی تعیناتی قانون کے منافی ہے۔ لہٰذا جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹا کر قانون کے مطابق کی جائے۔درخواست میں گورنر سندھ اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
سعیدالزماں صدیقی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...