شیخ رشید کی نا اہلی کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں شکیل اعوان کی طرف سے شیخ رشید کی نا اہلی کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے اس سے پہلے شکیل اعوان کی طرف سے شیخ رشید کی نااہلی کے حوالے سے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جو خارج ہوگئی۔
شیخ رشید/ نوٹس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...