اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطینی صدر کو فون، آگ بجھانے، یہودیوں کو پناہ دینے پر شکریہ ادا کیا

غزہ /انقرہ (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا، خوفناک آگ بجھانے میں مدد دینے اور یہودیوں کو پناہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے 80ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اور اسرائیلی صدر یوین ریولن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ باہمی تعلقات سمیت اسرائیل میں لاﺅڈ سپیکر پر اذان کی پابندی کا مسودہ قانون پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اسرائیلی صدر نے ترکی کی جانب سے انکے ملک کو آگ بجھانے والے آلات بھجوانے پر شکریہ ادا کیا۔ ترک صدر نے اپنے ہم منصب سے اس پابندی کے حوالے سے دریافت کیا جس پر ریولن نے بتایا کہ خیالات و مذہبی آزادی کی طرح اس مسئلے پر بھی بڑی حساسیت سے غور کیا جائیگا۔ ریولن نے کہا آپ کے پائلٹوں نے بہادری اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں اس آفت سے نجات دلانے میں اہم کردار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...