گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ہوٹل پر کھڑے آئل ٹینکر مےں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فائر فائٹنگ کے دوران دو رےسکےو اہلکار جھلس گئے، بھگڈر بچ جانے کے باعث اے اےس آئی زخمی ہو گیا جبکہ آگ کی لپےٹ مےں آکر چار موٹر سائےکلےں بھی جل کر خاکستر ہو گئےں ، تفصےل کے مطابق مرالی والا کے قریب ہو ٹل پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں آئیل ٹینکر کے پاس کھڑےں چار موٹر سائےکلےں جل کر خاکستر ہو گئےں ، تاہم واقع کی اطلاع پا کر رےسکےو کے فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بھجانے کے دوران دو رےسکےو اہلکار سرفراز اور حسن جھلس گئے جنہےں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی، آئل ٹےنکر مےں لگنے والی آگ کی اطلاع ملنے پر لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اس دوران آگ کی شدت کے باعث آئل ٹےنکر مےں ہونےوالے دھماکے سے بھگدڑ مچ جانے کے باعث اے اےس آئی محبوب عالم زمےن پر گر کر شدےد زخمی ہو گےا، بعدازاں رےسکےو فائر فائٹرز نے اےک گھنٹے کی طوےل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لےا ۔
ٹینکر /آتشزدگی