کراچی: 2 ڈی ایس پیز پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث نکلا، قانون سے بچنے کیلئے پستولوں کی پنیں بدلنا شروع کر دیں

کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں دہشتگردوں نے قانون کے شکنجے اور فرانزک رپورٹ سے بچنے کیلئے ایک نیا توڑ نکال لیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے وقت پستول کی فائرنگ پن تبدیل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے فرانزک رپورٹ میں پرانے واقعات سے میچ نہیں ہو پاتے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ پن تبدیل کرکے 3 مختلف کارروائیاں کیں، گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خول ایک دوسرے سے میچ نہیں ہوئے۔ دہشتگردوں کے پاس کم از کم تین 9 ایم ایم پستول تھے۔ کنیز فاطمہ، راشد منہاس اور یونیورسٹی روڈ واقعات سے مجموعی طور پر 24 خول پولیس کو ملے۔ ذرائع کے مطابق 2 ڈی ایس پیز پر فائرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔
کراچی / ایک ہی گروپ

ای پیپر دی نیشن