اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی بہاولنگر میں واقع 395 کنال اراضی کی ملکیت سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت میں عدالت نے ملکیت کے حق کے خلاف دائر اپیل خارج کردی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر مندر کسی اور جگہ اور جائیداد کہیں اور بھی واقع ہو تو بھی وہ اسی کا حصہ تصور کی جاتی ہے، ضروری نہیں ہے کہ اٹیچ جائیداد کے اندر ہی مندر واقع ہو، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مذکورہ ریمارکس کے ساتھ اپیل خارج کردی۔
اپیل خارج