کاہنہ میں تجاوزات کی بھر مار ,سڑکیں سکڑگئیں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

Nov 29, 2016

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں تجاوزات مافیا عوام کے لیے وبال جان بن گیا سڑکیں بازار سکڑگئے فیروز پورروڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا حادثات میں اضافہ نشتر ٹائون انتظامیہ نے کاروائی کرنے کی بجائے نوٹوں کی چمک سے آنکھیں بند کر لیں تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں فیروز پو روڈ کاچھا روڈ پر تجاوزات مافیا نے اپنے آہنی پنجے گاڑ رکھے ہیں ریڑھی بانوں سبزی و پھل فروشوں برگر تکہ کباب قصابوں وغیرہ نے قبضے جما رکھے ہیں جس کی وجہ ٹریفک گذرنا تو درکنار پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ریڑھی بانوں کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جا م رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہو ا ہے رش ہو نے کی وجہ سے جلد بازی میں سڑک عبور کرنے والے اکثر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جس میں اب تک درجنوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں فیروز پوروڈ پر تجاوزات کی وجہ سے گھنٹوں پھنسے شہری اپنی منزل مقصود پر وقت سے نہیں پہنچ پاتے۔

مزیدخبریں