شارجہ :دوستوں کیساتھ ساحل پر سیر کیلئے جانے والا پاکستانی شہری ڈوب کر جاں بحق

شارجہ(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے الخان ساحل پرپانی میں ڈوب کر 40سالہ پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مرنیوالاشخص دوستوں کیساتھ سیر کیلئے ساحل پر گیاتھا جہاں تیراکی شروع کردی لیکن موسم ٹھیک نہیں تھا اور پانی کا بہا¶ تیز تھا۔اطلاع ملتے ہی کوسٹل گارڈ اور ریسکیو یونٹ موقع پر روانہ کردیاگیا جنہوں نے ڈوبنے والے شخص کو ڈھونڈ نکالالیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے پولیس نے نعش قبضے میں لے کر فارنزک لیبارٹری منتقل کردی۔
شارجہ/پاکستانی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...