انقلاب کی کوئی سرحد نہیں، ایران کا شام اور یمن میں بحری اڈے تعمیر کرنے پر غور

صنعائ(این این آئی)یمن میں اتحادی طیاروں کی کارروائیوں میں 38 حوثی جنگجومارے گئے۔ ایران نے شام اور یمن کے ساحلی علاقوں پر بحری اڈے تعمیر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ یمن کی ففتھ ملٹری ریجن سے وابستہ میڈیا سینٹر کے مطابق یمن کی قومی فوج اور عرب اتحاد کی حمایت یافتہ عوامی مزاحمت سے ہونے والی لڑائی میں باغی ملیشیا کے 22 اہلکار ہلاک جبکہ 17 دوسرے زخمی ہوگئے۔ یہ لڑائی میدی محاذ کے شمال مشرق میں ہوئی۔ادھر عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں نے حجہ گورنری کے شہر عبس کے مغربی علاقے میں الجر فارم ہاو¿س میں قائم تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 16 باغی ہلاک جبکہ 17 دوسرے زخم چاٹنے پر مجبور ہوئے۔ لڑاکا طیاروں نے حرض اور میدی کے علاقے میں باغی ملیشیا کے ٹھکانوں اور اسلحہ مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔باغیوں کے ہاتھوں تعز میں چھننے والے بعض مواقع کی واپسی کے لئے کی جانے والی کارروائی بری طرح ناکام ہوئی ہے۔حالانکہ معزول صدر علی عبداللہ صالح نے اس کارروائی کے لئے اسپیشل اور ایلیٹ فورس کے خصوصی تربیت یافتہ دستے بھی ارسال کئے تھے۔کارروائی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت تعز شہر کے گرد کھلے آسمان تلے باغیوں کی لاشوں کے ڈھیر سے لگایا جا سکتا ہے۔ لاشوں کا یہ انبار مشرقی اور مغربی محاذوں پر زیادہ دیکھنے میں آیا۔
یمن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...