منیلا (اے ایف پی) پولیس نے امریکی سفارتخانے کے قریب کوڑے دان میں رکھا گیا بم ناکارہ بنا دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے سفارتخانے کی عمارت سے 200 میٹر دور دیسی ساختہ بم سیل فون اور موٹر سے جڑا تھا۔انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔