لاہور (سپورٹس رپورٹر) باکسر محمد وسیم ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے فلائی ویٹ چیمپئن اور معروف پاکستانی باکسر محمد وسیم کو اپنی فرنچائز کا سفیر بنانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ 25 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کر دیا۔