ایف بی آر نے ایل ڈی اے کاآڈٹ شروع کر دیا

Nov 29, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایل ڈی اے کا گزشتہ 4 سال کا آڈٹ شروع کر دیا ہے ۔جس کے مطابق ایف بی آر 2013ءسے تاحال قائم ہونے والی تمام کمرشل عمارتوں، پلازوں اور پلاٹوں کی ٹرانسفر پر ٹیکس کٹوتیوں کا آڈٹ کرے گا کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے کمشنر ان لینڈ ریونیو محمود حسین جعفری کی ہدایت پر تشکیل د ی گئی ٹیمیں ایل ڈی اے کے دفاتر میں 4 سال کا آڈٹ کریں گی۔

مزیدخبریں