لاہور (کلچرل رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی اور سینئر اداکارہ کنول نعمان کی این جی او ڈریمز ویلفیئر سوسائٹی اور حکومت پنجاب کے تحت خصوصی سٹیج ڈرامے ’’شہ رگ کا لہو‘‘ کی تین روزہ نمائش کا افتتاح گزشتہ روز الحمرا ہال نمبر دو میں ہوا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق تھے۔ ان کے علاوہ ایم پی اے صبا صادق، کنول نعمان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ ڈرامے کے مصنف سجاد زیدی‘ ہدایتکار گوشی خان، آگنائزر عنصر اقبال اور رضیہ ملک ہیں۔ فنکاروں میں رائمہ خان، صنم خان، مجاہد عباس، شاہد نذیر خان، ندیم توقیر زیدی، ملک زاہد راجا جی، چائلڈ سٹار طیب اعظم، افروز خان اور گوشی خان شامل ہیں۔ شائقین نے فنکاورں کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صبا صادق کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار ڈرامہ ہے۔