پاکستان کی آبادی کا اندازہ سائنسی طریقے سے نہیں اندازوں سے لگایا جاتا ہے: آصف ڈھڈی

Nov 29, 2016

جھنگ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف ضلع جھنگ کے سینئر نائب صدر پروفیسر آصف ڈھڈھی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پاکستان میں رہنے والے کل نفوس کی تعداد کا اندازہ کسی سائنسی طریقے سے نہیں بلکہ اٹّے سٹّے سے لگایا جاتا ہے ۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ہر پانچ سال بعد مردم شماری ہوتی ہے جبکہ آسٹریلیا میں تو ہر سال گنتی کا عمل ہوتا ہے ۔ جب ہمیں اپنی کل آبادی کا پتہ نہیں ہوگا ۔ان لوگوں کےلئے ضروریات اور وسائل کی منیجمنٹ کیسے کی جائے گی۔ پاکستان میں آج ہر پانچ ہزار افراد کے لیے ایک ڈاکٹر ہے ۔مریض اور ہسپتال میں موجود بستر کے نسبت و تناسب کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سو مریضوں کےلئے ایک بستر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد مردم شماری کا عمل مکمل کرے تاکہ آئندہ کی پلاننگ کی جاسکے کہ ملک میں کل آبادی کتنی ہے اور انکی ضروریات کیا ہیں۔ کیا 2018ءکا الیکشن بھی 18سال قبل بنائی گئی ووٹر لسٹوں کے مطابق ہو گا جبکہ 18سال پہلے جنم لینے والا بچہ بھی ووٹ کی عمر کو پہنچ چکا ہے ۔

مزیدخبریں