انوشہ رحمان ، راناثناءاللہ ، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے : جماعت اہلسنت

Nov 29, 2017

کراچی ( نیو زرپو رٹر ) جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ ملک میں فتنہ پھیلانے والے عنا صر اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ذریعے میلا د مصطفیﷺ کے جلوس و محافل کو ختم کر دیں گے یا اس پر پابندی لگوا دیں گے تویہ ان کی خام خیالی ہے اہلسنّت و جما عت اپنے نبیﷺ سے محبت کا اظہار اسی طرح کرتے رہیں گے۔ غلا مان مصطفی سا نحہ نشتر پارک کے بعد ”غلا می¿ رسول میں موت بھی قبول ہے “کے عقیدے کو ثا بت کرتے ہو ئے جس جو ش و جذبے سے محا فل اور جلو س میں شریک ہو تے ہیں اس کی مثا ل تمام مذاہب عالم کے ما ننے والے پیش کر نے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جہاں جہاں محافل میلاد منعقد ہوتی ہیںان کو لاﺅڈاسپیکر کے استعمال کی پابندی سے مستثنیٰ کیا جائے ، ماضی میں لاﺅڈ اسپیکر کے حوالہ سے جن علماء کے خلاف مقد مات درج کئے گئے انہیں ختم کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت کے مر کزی دفتر میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حاجی محمد حنیف طیب ۔ عبدالحفیظ معارفی، مولانا خلیل الرحمن چشتی ۔پیر سید عبدالقادر شیرازی ،سید رفیق شاہ،مولانا الطاف قادری،مولانا ناصر خان قادری ،عبدالحق شاہ سیفی و دیگر بھی موجود تھے۔ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ مرکزی جلو س میلا د النبی ابروز جمعہ ۲۱ ربیع الاول۹۳۴۱ ھ بمطابق یکم دسمبر2017ئ کو 3بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علماءو مشائخ کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا جہاں علماءکرام شہر کے مر کزی عظیم الشان جلسہ¿ عام سے خطاب کرینگے۔ جماعت اہلسنّت کراچی نے نشتر پارک کے جلسہ اور عیدمیلادالنبی ا کے مر کز ی جلو س اور کراچی کے تمام اضلاع سے جلوس نکالنے کا مشترکہ اجازت نامہ حا صل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پرپارلیمانی کمیٹیوں کی طرف سے انتخابی اصلاحات کے نام پر الیکشن ایکٹ 2017 کے ذریعے قادیانیوں کو رعایت دینے کےلئے عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے طے شدہ اور متفقہ امور میں سوچی سمجھی سازش پر مبنی تبدیلی کو عقائد اسلام اور امت مسلمہ پر ظلم تصور کرتے ہیںاور اس مکروہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں اس کے مرتکبین اور ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور ختم نبوت کے معاملے میں رخنہ ڈالنے والے ہر شخص کو بے نقاب کیا جائے اور زاہد حامد کے ساتھ ساتھ وفا قی وزیر انوشہ رحمان اور صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ کوبھی بر طرف کیا جائے اور اس حوالے سے راجا ظفر الحق پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ماضی میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے ہیں اس حوالے سے جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ جلوسوں اور جلسوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور رےنجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی اورایجنسیوں کو کڑی نگرانی کی ضرورت ہے ۔ ہرضلع میں کنٹرول روم قائم کیا جائے اور ان کنٹرول روم کے فون نمبر اخبارات کے ذریعے مشتہرکیے جائیں ۔نشتر پار ک کے داخلی راستوں پر سرچنگ گیٹ کی مطلوبہ تعداد میں تنصیب اوربم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائیر بریگیڈ کے عملے کی مناسب سازوسامان کے ساتھ جلسہ کے اختتام تک موجودگی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جماعت اہلسنّت کراچی نے تمام خدشات اور شبہات سے ارباب حکومت ایڈیشنل آئی جی ،کمشنرکراچی اور تمام ڈپٹی کمشنر ز کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے تاکہ تخریب کاری و دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعہ کا سدباب کیا جاسکے ۔حکو مت، ریڈ الرٹ ، ہائی الرٹ ،فول پروف سیکورٹی جیسی اصطلاحات اور اخباری اعلانات و بیانات تک محدود جماعت اہلسنّت کی طرف سے کمشنرکراچی ، تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایڈ منسٹریٹر ز سے اپیل کی گئی ہے کہ جن راستوں سے جلوس گزریں گے ان کی فوری طور پر مرمت کی جائے،سڑکوں پر صفائی اور روشنی کا مکمل بندوبست ہونا چاہیے اور ہر قسم کی غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔کے الیکٹرک کے ذمہ داران میلاد النبی کے جلوسوں اورجلسوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں اورکسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کےلئے متبادل نظام تیار رکھا جائے۔ 

جماعت اہلسنت

مزیدخبریں