پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے دورہ تھائی لینڈمکمل کرلیا

بینکاک(صباح نیوز)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے تھائی لینڈ کا سفر مکمل کرلیا ہے۔ جہاز نے رائل تھائی نیوی کی طرف سے منعقدہ آسیان کی پچاسویں سالگرہ اور انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کی۔فلیگ آفیسر سی ٹریننگ ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن نے پاک بحریہ کے سربراہ کی نمائندگی کی۔پٹایا میں قیام کے دوران فلیگ آفیسر سی ٹریننگ نے رائل تھائی نیوی کے سینئر نیول عہدیداران اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں رائل تھائی نیوی کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف ایڈمرل لیوچی روڈٹ ، تھائی لینڈ کے وزیر دفاع جنرل پروت وانگسو وان اور ملائشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تان سری احمد قمر الزمان بن حاجی احمد بدرالدین شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...