ڈی جی خان: زہریلی لسی کیس‘ تینوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع‘ مظفرگڑھ پولیس کے حوالے

Nov 29, 2017

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) زہریلی لسی کیس ، لسی میں زہر ملانے والی مرکزی ملزمہ اور ساتھی خاتون سمیت آشنا کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6روز کی توسیع کر دی گئی، تفصیل کے مطابق چند روز قبل مظفر گڑھ کے علاقہ والوٹ میں زہریلی لسی پینے سے 15ہلاکتوں کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزمہ آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا شاہد کے علاوہ ساتھی خاتون زرینہ بی بی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان عزیز اللہ کلو کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے مذکورہ تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو مظفرگڑھ پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں