متحدہ اور پی ایس پی کا 8دسمبر کو حیدر آباد میں ایک ہی مقام پر جلسوں کا اعلان

Nov 29, 2017

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے 8دسمبر کو حیدر آباد میں ایک ہی مقام پر جلسے کا اعلان کر دیا۔ دونوں جماعتوں نے حیدر آباد میں باغ مصطفی کا انتخاب کیا۔ پی ایس پی نے ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کو درخواست جمع کرا رکھی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی نے باغ مصطفی گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا۔ رہنما پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم نے جلسے کی تاریخ کا اعلان پہلے کیا۔

مزیدخبریں