کوئٹہ (بیورو رپورٹ) جسٹس نواز مری قتل کیس میں گرفتار سابق وزیر داخلہ بلوچستان اور قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کو منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت(II)میں پیش کیا گیا، عدالت نے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت12 دسمبر تک ملتوی کردی، علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت(I) میں نوابزادہ گزین مری کو 2015 میں بم دھماکہ کیس میں معاونت کے الزام میں پیش کیا گیا، ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے گزین مری کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ دوسری طرف سابق وزیراعلی بلوچستان کے سٹاف افسر عمران گچکی کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں دو سرکاری گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔ پراسیکیوٹر نیب کی استدعا پر عدالت نے کیس سے متعلق 3 مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور سماعت 14دسمبرتک ملتوی کردی۔