پاکستان نے مشکل صورتحال میں ہماری بھرپور مدد کی: سفیر بوسنیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ثاقب فاروق نے کہا ہے کہ بوسنیا نے 1992 ء میں آزادی کے بعد کئی بحرانوں کا سامنا کیا لیکن اب بوسنیا ایک آزاد اور مستحکم ملک ہے۔ گزشتہ روز قومی دن اور مسلح افواج کے دن کے سلسلے میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بوسنیا کی مشکل صورت حال میں بھرپور مدد کی جس پر ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے بڑے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ہم پاکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مزید تعاون چاہتے ہیں۔ استقبالیہ میں یورپی یونین اور دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ استقبالیہ میں مہمان خصوصی تھے۔

ای پیپر دی نیشن