لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ پر سزا پانے والے خالد لطیف کی پابندی کیخلاف ایپل کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ روز سماعت میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا اپیل واپس لینے سے ہمارا کیس مضبوط ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ بورڈ کا موقف ہے خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی 10 لاکھ جرمانہ کافی ہے جو کہ لائف بین کے مساوی ہے۔ اسی وجہ سے پی سی بی نے اپنا کیس واپس لے لیا ہے۔
سپاٹ فکسنگ خالد لطیف کی پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی
Nov 29, 2017