ٹیسٹ رینکنگ: اظہر علی کی ایک درجہ ترقی‘ آٹھویں نمبر پر آ گئے

Nov 29, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں جبکہ انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کا بائولرز میںٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی چتیشور پجارا دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے البتہ انگلش کپتان جو روٹ اور کیوی قائد کین ولیمسن تنزلی کے بعد بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں اور وارنر چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ اظہر علی ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئے۔بھارت کے لوکیش راہل تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ڈین ایلگر ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، دیگر کھلاڑیوں میں مرلی وجے ترقی کیساتھ 28ویں نمبر پر آ گئے۔باؤلرز میں رویندرا جدیجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ روی چندرن ایشون چوتھے، رنگنا ہیراتھ پانچویں نمبر پرہیں۔آسٹریلین مچل سٹارک ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے جبکہ سٹورٹ براڈ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔ٹاپ ٹین بائولرز اور آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے ۔

مزیدخبریں