استنبول (سپورٹس ڈیسک ) روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا کو میچ کے دوران مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔ یہ میچ ترکی کے شہر استنبول میں کھیلا جا رہا تھا۔ ایک وقت میں دنیا کی نمبرون ٹینس کھلاڑی رہنے والی ماریہ مقابلے کیلئے آئیں تو سٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگوں کے درمیان سے ان کے مداح نے چلاتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔ اس دوران مداح نے ماریہ سے پوچھا کے کیا مجھ سے شادی کرو گی؟ جس پر وہاں موجود سب ہی افراد بہت زور سے ہنسنے لگے۔
مداح نے ماریہ شرا پووا کو میچ کے دوران شادی کی پیشکش کر دی
Nov 29, 2017