ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران مزید 2بھارتی بکیز پکڑے گئے ۔ رنگ پور رائیڈرز اور سلہٹ سکسرز کے درمیان میچ کے دوران بھارتی بکیوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ۔سٹیڈیم کے سینئر سکیورٹی افسر عبدالرشید نے بتایا کہ بھارتی بکیز کو سٹینڈز سے گرفتارکر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔بعد ازاں بھارتی ہائی کمیشن نے دونوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔دونوں سٹینڈز میں بیٹھ کر سمارٹ ٖفونز کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے ۔گزشتہ دنوں77افراد کومیچز کے دوران جوا ء کھیلنے پر پکڑا گیا تھا۔10بھارتیوں سمیت 12غیر ملکی شامل تھے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پر جوا ‘مزید 2بھارتی سٹیڈیم سے پکڑے گئے
Nov 29, 2017