کولکتہ (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹرز نے اپنے بورڈ سے سالانہ معاہدے کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات جمعے کو نئی دہلی میں ہوں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ونود رائے سے کپتان ویرات کوہلی، سا بق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کوچ روی شاستری ملاقات کریں گے۔اس وقت بھارت کے ٹاپ کرکٹرز کی سالانہ تنخواہ3 لاکھ ڈالر ہے جبکہ کرکٹرز نے رقم میں اضافے کا مطالبہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور سپورٹس چینل کے درمیان نئے معاہدے کے بعد کیا ہے۔ معاہدے کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو250 بلین ڈالر ملیں گے تاہم کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ اس سال 30 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔
بھارتی کرکٹرز نے کنٹریکٹ کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کر دیا
Nov 29, 2017