لاہور (کلچرل رپورٹر ) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی‘ چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار بن رہے ہیں۔ جب سے پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہوئی ہے نہ صرف پاکستانی انڈسٹری مزید تباہ ہوئی بلکہ اب تو پاکستانی فلموں کو کوئی سینما دینے کیلئے تیار بھی نہیں۔
بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی: ندیم
Nov 29, 2017