لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وہ فنکار جو بھارتی فلموں میں کام کررہے تھے انھیں اس بات پر افسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اب انھیں بھارت میں کام کرنے کا موقع نہیں ملے گا بلکہ اس بات پر خوش ہونا چاہیے۔ اب انہیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کرنے کے بھرپور مواقع ملیں گے، بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں۔ انہوں نے کبھی پاکستانی فنکاروں کو دل سے تسلیم نہیں کیا، ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کیا ہے۔