لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گوگل اور فیس بک کو پنجاب سیلزٹیکس سروسز 2012کے تحت پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹرڈکروانے کے لیے نوٹسز جاری کئے ہیں ۔ اگرچہ دونوں کمپنیوں نے یہ درخواست کی ہے کہ وہ اس عمل کے کسی بھی معیار کے تحت اس ایکٹ میں نہیں آتے کیونکہ ان کے یہاں کوئی دفاتر اور ملازمین پاکستان میں موجود نہیں ہیں جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ان کو پنجاب میں اپنی تشہیری مہم چلانے پراس ایکٹ کے تحت ٹیکس دینے کا مجاز سمجھتا ہے ۔ کیونکہ وہ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو ویب پورٹل اور ویب سائٹس کے ذریعے استعمال میں لا رہے ہیں ۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گوگل اور فیس بک کو پنجاب سیلز ٹیکس سروسز 2012 کے تحت رجسٹرڈ کرانے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے
Nov 29, 2017