لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک کے پیراویٹرنری سٹاف کے سروس سٹرکچر کی منظوری دیدی گئی۔ محکمہ لائیوسٹاک کے پیراویٹرنری سٹاف کے دیرینہ مطالبات پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کے سروس سٹرکچر کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ کے 5617 پیرا ویٹرنری سٹاف کے لیے چاردرجاتی سروس سٹرکچر کا محکمہ فنانس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت محکمہ لائیوسٹاک کے پیرا ویٹرنری سٹاف کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں گے۔
لائیو سٹاک کے پیرا ویٹرنری سٹاف کی سروس سٹرکچر کی منظوری
Nov 29, 2017