کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان برقرار رہا، 100 انڈیکس 398.04 پوائنٹس کی کمی سے39634.14 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں58 ارب69 کروڑ69 لاکھ 11 ہزار287 روپے کی کمی ہوگئی جبکہ خرید و فروخت میں 20 لاکھ48 ہزار590 حصص کی تیزی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب11 کروڑ39 لاکھ 2 ہزار336 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر361 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے97 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 244 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ30 لاکھ 1 ہزار370 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم5 ارب36 کروڑ59 لاکھ 12 ہزار791 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل83 کھرب 68 ارب 1 کروڑ 3 لاکھ 44 ہزار 699 روپے سے گھٹ کر 83 کھرب 9 ارب 31 کروڑ 34 لاکھ 33 ہزار 412 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ79 لاکھ54 ہزار200 حصص کا کاروبار ہوا۔