فوڈاتھارٹی کی ویڈلائن ختم آٹا میدہ گھی کی اوپن مارکیٹ سیمپلنگ آج شروع ہوگی

Nov 29, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب آٹا، میدہ، گھی کی لازمی فورٹی فیکیشن کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعدآج(بدھ) سے تما م برانڈز کی سیمپلنگ کا آغازہو گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی غذائی مسائل کے حل کے لیے فوڈ فورٹی فیکشن کے جامع پروگرام پر عمل درآمد کرا رہی ہے۔اس سلسلے میں آٹے میں فولک ایسڈ، آئرن، زنک، گھی میں وٹامنز اور نمک میں آیوڈین اور پوٹاشیم آیوڈیٹ کی شمولیت لازمی قرار دی گئی تھی۔ متعلقہ انڈسٹر ی اور سٹیک ہولڈرز سے مئی میں ہونے والی ملاقات میں انڈسٹری کو بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دیا گیا ۔مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے اوپن مارکیٹ سیمپلنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔تمام سیمپل سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں لیے جائیں گے اور عالمی معیار کی لیبارٹری سے تجزیہ کروایا جائے گا۔ نتائج کی روشنی میں فورٹی فیکیشن نہ کرنے والوںکے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ نشوونما اور غذائیت کے مسائل کا حل ملاوٹ کے خاتمے اور غذا میں ضروری اجزاء کی شمولیت سے ہی ممکن ہے۔بچوں میں خوراک اور غذا ئی اجزاء کی کمی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی آٹا، میدہ، گھی اور نمک سمیت دیگر اشیاء خوردونوش میں ضروری وٹامن اور اجزاء کی شمولیت کے جامع پروگرام( فو ڈ فورٹی فیکشن) پر کام کر رہی ہے۔اس ضمن میں فلورملز، گھی ملز ایسوسی ایشن اور سالٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تمام کمپنیوں کو آٹے اور گھی میں تیاری کے وقت ہی ضروری اجزاء شامل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔ جس پر تمام انڈسٹری نے اتفاق کیا۔

مزیدخبریں