لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومتی تشدد کی حکمت عملی ناکام ہوئی شمع رسالت ؐ کے پروانوں کی شہادتیں بڑا المیہ ہے ۔وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور اسلوب نے حکومت کو یہ دن دکھائے ہیں ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فقید المثال ہڑتال بھارت کے ناجائز قبضہ کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے ۔ بھارت اپنی آٹھ لاکھ فوج مسلسل کرفیو ، بدترین مظالم ، پیلٹ گن کے استعمال اور وحشیانہ تشدد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکا ۔ میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ کسانوں کا استحصال بند ہونا چاہے ۔ایک طرف کرشنگ سیزن 2ماہ تک لیٹ ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف گنے کے غریب کاشت کار وں کو تاحال پچھلی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں واحد دینی، سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو خدمت خلق کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں عوامی طاقت سے ا سلامی نظام کے نفاذ کی خواہاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کونسل 90پی پی 148سمن آباد میں چوہدری لیاقت کی برداری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہد نوید ملک ، شعیب یعقوب ، عدنان ملک ،خالد محمود ، میاں و قاص ، شان بوٹا ، وقاص شریف سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے۔
شمع رسالت کے پروانوں کی شہادتیں بڑا المیہ ہیں: جماعت اسلامی
Nov 29, 2017