0افغانستان میں عدم استحکام کا سبب پاکستان ہے: حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی

کابل(اے این این)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ پاکستان ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں موجود ہیں، تربیتی مراکز وہاں ہیں اور دہشت گردی کیلئے مالی وسائل بھی وہیں سے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان عوام نے اپنے ملک کو پرامن، خوشحال اور جمہوری بنانے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے افغانستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے امریکہ کی حکمت عملی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شہریوں کی ہلاکتیں ،جیلوں کا قیام ،ہماری خودمختاری اور افغانوں کے گھروں کی چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی جیسے واقعات میں ہمیں اس نقطہ نظر پر پہنچایا کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ جائزہ لینے کیلئے کہ افغانستان میں کیا کچھ غلط ہوا لویہ جرگہ بہترین فورم ہے، انہوں نے ملک چھوڑ کر یورپ جانے والے افغان باشندوں پر بھی تنقید کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...