اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے معاہدہ نہ ہوتا تو چوبیس گھنٹوں میں فسادات پھوٹ پڑتے معاہدے کی دستاویزات زیادہ پرکشش نہیں تاہم مجبوری تھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاہدہ مجبوری تھا دھرنا ختم کرانے کے لیے کیا گیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سو ل اور عسکری قیادت نے ملکر ملک کو مذہبی تشدد کے خطرے سے بچایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو متحد کرنے کیلئے ہمیں زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔