لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے گزشتہ چند روز میں مظاہروں کے دوران حراست میں لئے گئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یہ حکم خیر سگالی کے جذبے کے طور پر دیا ہے۔ کسان اتحاد کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل پہلے بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے، آئندہ بھی کریں گے -شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا 180روپے فی من لینے کی پابند ہوں گی- کم قیمت پر گنا لینے والی ملوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میں کاشتکاروں کو گنے کی 180روپے فی من قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائوں گا- کاشتکار میرے بھائی ہیں، میں نے ہمیشہ ان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ ملاقات میں کاشتکاروں کے مسائل ،گنے کی قیمت اور کرشنگ سیزن شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی- وزیراعلی نے کہاکہ کاشتکار کا مفاد مجھے بے حد مقدم ہے اور کسی کو کاشتکار کے مفادات سے نہیں کھیلنے دوں گا، مسلم لیگ( ن) کاشتکاروں کی جماعت ہے اور حکومت نے کاشتکاروں کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں- مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں-حکومت نے اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر کاشتکاروں کو ریلیف دیا ہے اور کاشتکاروں کے لئے کھاد پر بھی اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سیکرٹری صنعت اور کین کمشنر شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس بلا کر کرشنگ سیزن جلد شروع کرائیں- جو ملیں مقررہ مدت میں کرشنگ سیزن شروع نہیں کریں گی ان کے خلاف قانون کے تحت کا رروائی ہوگی اور کاشتکاروں کو ملوں سے ان کے بقایا جات کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی میں نے کاشتکاروں کوبروقت ادائیگیاں نہ کرنے پر اپنے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہیں۔ وزیراعلی نے کسان میلے کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جس میں خادم پنجاب صاف پانی پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو بہترین انداز اور پیشہ وارانہ طریقے سے شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جس میں خادم پنجاب صاف پانی پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو بہترین انداز اور پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہم کے پروگرام میں تاخیر ہوئی چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکہ پہنچا تاہم اب تیزی سے کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہے۔
فیصل آباد، ساہیوال، نارووال (نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران)ختم نبوت بل کی ترمیم کے سلسلہ میں فیصل آباد، ساہیوال اور نارووال میں گرفتار تحریک لبیک کے رہنمائوں اور کارکنوں کو رہاکر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں صوبائی وزیر قانون راناثناکے ڈیرے کو آگ لگانے کی کوشش کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گرفتار ہونے والے 22 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت سنٹرل جیل میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔ نارووال میں پچھلے18 روز سے ڈسٹرکٹ جیل میں نظربند 34افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ ساہیوال سینٹرل جیل سے تحریک لبیک کے 33کارکنوں کو رہا کیا گیا۔
شہباز شریف کے حکم پر تحریک لبیک کے رہنما کارکن رہا
Nov 29, 2017