میٹروبس میگا کرپشن تحقیقات ، پنجاب حکومت کے اثر انداز ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا : ڈائریکٹرنیب ملتان

Nov 29, 2017

ملتان ( خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹر نیب ملتان عبد الحفیظ خان نے کہا ہے کہ نیب ملتان نے 27نومبر سے 12دسمبر تک کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے میٹرو بس میگا کرپشن اسکینڈل کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جس پر تحقیقات کا عمل جاری ہے میڈیا آزاد نہ ہوتا تو شائد حالات مختلف ہوتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک وحید بھی ہمراہ تھے ڈائریکٹر نیب ملتان نے مزید کہا کہ نیب نے سرکاری زمینوں سے قبضے واگزار کروائے کرپشن کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے نیب کرپشن کے خلاف عوام میں شعور آگاہی مہم کا آغاز کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میٹروبس کرپشن کا مکمل ریکارڈ مانگا ہے میٹروبس میگا کرپشن پر پنجاب حکومت کے اثر انداز ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتاامید ہے 10ماہ میں میٹرو بس کیس پر تحقیقات مکمل کر لے گا انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق اپنا کام کررہا ہے نیب ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن فیز تھری کا کیس عدالت میں ہے جس کا تمام ریکارڈ مہیا کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں