غیر معیاری صفائی ،اعوان بیکری ،نعیم بیکری ،ماشااللہ سٹور،خان سموسہ سنٹر ،رفیق بیکری کو جرمانہ

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ برانچ کے عملے کی چشتی آباد اور آلہ آباد میںکاروائی غیر معیاری صفائی پر 12 عدد دکانوں کو نوٹس جاری کرکے پانچ ہزار جرمانہ کیا گیا۔ تر جما ن کینٹ بو رڈ کے مطا بق فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی کے متعلق کاروائی کے دوران 118/C کے تحت12دکانداروں کو نوٹس جاری کئے اور5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے چشتی آباد، آلہ آباد،کے علاقے میں موجوداعوان بیکری ،نعیم بیکری ،ماشااللہ سٹور،خان سموسہ سنٹر ،رفیق بیکری کو غیر معیاری صفائی پر5ہزار جرمانہ کیا ۔ علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی میں12 عدد نوٹس جاری کیے۔ مختلف کھانے پینے کی دکانوں سے کھا نے پینے کے20 نمونہ جات حاصل کیے گئے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن