اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+ صباح نیوز) صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 دسمبر کی شام چار بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کی طرف سے صدر کو ارسال کی گئی تھی۔ سینٹ کا اجلاس 11 دسمبر کو ہو گا۔ حکومت کی طرف سے فیض آباد دھرنا قائدین سے طے پانے والے معاہدے کے بارے میں قومی اسمبلی کو اعتماد میں لئے جانے کا قوی امکان ہے۔
.قومی اسمبلی کا اجلاس 7 دسمبر کو طلب، سینٹ کا 11 کو ہو گا
Nov 29, 2017